Aaj Logo

شائع 09 جولائ 2023 09:53am

ہنگو: کالعدم ٹی ٹی پی کے ٹھکانے پر پولیس کی کارروائی، 4 دہشت گرد گرفتار

خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں پولیس نے کالعدم ٹی ٹی پی کے ٹھکانے پر کارروائی کی ہے جس کے نتیجے میں 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ڈی ایس پی مظہر جہاں کا کہنا ہے کہ دہشت گروں کے خلاف کارروائی طورہ وڑی کے پہاڑ پر کی گئی۔

مظہر جہاں نے مزید بتایا کہ کامیاب کارروائی میں کمانڈر سمیت چار دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے، ملزمان صوبے بھر سے بھتہ وصولی سمیت کئی سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔

ڈی ایس پی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں سے بھاری اسلحہ اور غیر ملکی نیٹ ورک کی موبائل سمیں بھی برآمد کی گئی ہیں۔

Read Comments