Aaj Logo

شائع 10 جولائ 2023 01:31pm

زمان پارک میں پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف توڑ پھوڑ اور پولیس پر حملوں کی جے آئی ٹی پر فیصلہ آگیا

زمان پارک میں پی ٹی آئی کارکنوں پر توڑ پھوڑ اور پولیس پر حملوں کے حوالے سے درج مقدمات کے کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے مقدمات کی تفتیش کے لیے تشکیل دی گئی جے آئی ٹی کے متعلق فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے جے آئی ٹی کی تشکیل کے خلاف درخواستوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے جے آئی ٹی قانون کے مطابق تشکیل دی۔

فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار انفرادی طور پر ٹرائل کورٹ میں انسداد دہشت گردی دفعات کے اطلاق بارے میں رجوع کرسکتا ہے۔

جسٹس محمد امجد رفیق نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواستوں پر 5 مئی کو محفوظ کیا گیا فیصلہ آج سنایا ہے، 3رکنی بنچ کی جانب سے 28 صفحات پر مشتمل متفقہ فیصلہ جاری کیا گیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ اور فواد چوہدری نے جے آئی ٹی کی تشکیل کو چیلنج کیا تھا ، جس پر جسٹس طارق سلیم شیخ ، جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس امجد رفیق پر مشتمل بنچ نے سماعت کی تھی۔

Read Comments