عمران خان کی ہمشیرہ عظمیٰ خان کیخلاف کرپشن کا ایک اور مقدمہ درج

جھنگ میں 310 کنال اراضی عظمیٰ کے نام کرنے والے دو ملزمان گرفتار کرلیئے، اینٹی کرپشن
شائع 11 جولائ 2023 10:32am

اینٹی کرپشن نے چیئرمین پی ٹی ائی کی ہمشیرہ ڈاکٹر عظمی خان کے خلاف کرپشن کا ایک اور مقدمہ درج کرلیا۔

ترجمان اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق عظمی خان نے جعلسازی سے اراضی اپنے نام کرائی، ان کے دو شریک ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

اینٹی کپرشن پنجاب کا کہنا ہے کہ نائب تحصیلدار افضل سلیانہ اور پٹواری اسلم خان کو گرفتار کیا گیا جنہوں نے جھنگ میں 310 کنال اراضی عظمی کے نام کی۔

واضح رہے کہ عظمی خان کے خلاف ڈی جی خان اینٹی کرپشن میں 52 سو کنال اراضی ملی بھگت سے اپنے نام کروانے کا مقدمہ بھی درج ہے۔

Read Comments