علی امین گنڈا پور کے بنگلے کی ڈبل بجلی لائن کاٹ دی گئی

علی امین گنڈا پور تقریباً 12 لاکھ روپے کے نادہندہ تھے، پیسکو حکام
شائع 13 جولائ 2023 03:23pm

سابق وفاقی وزیر اور رہنما پاکستان تحریک انصاف علی امین گنڈا پور کے گھر کی بجلی کاٹ دی گئی۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں علی امین گنڈا پور بھی پیسکو کے نادہندہ نکلے، پیسکو حکام نے بل کی عدم ادائیگی پر علی امین کے گھر کی بجلی کاٹ دی۔

اس ضمن میں پیسکو حکام کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور تقریباً 12 لاکھ روپے کے نادہندہ تھے، جس کے بنا پر ان کے گھر کی بجلی کاٹی گئی۔

Read Comments