سکھر بيراج سے 2 افراد کی لاشیں برآمد

سکھر بیراج کے گیٹ نمبر 47 اور 59 کے سامنے سے لاشیں ملیں
شائع 13 جولائ 2023 03:43pm

سکھر بيراج سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بیراج میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوگیا ہے۔

دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد دو لاشیں ملی ہیں۔ سکھر بیراج کے گیٹ نمبر 47 اور 59 کے سامنے سے لاشیں ملیں۔

بیراج انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہر سال پانی کا بہاؤ بڑھتا ہے تو شہریوں کی لاشیں بہہ کر یہاں آجاتی ہیں۔

سکھر بیراج میں پھنسی لاشوں کو نکالنے کے لئے انتظامیہ نے تاخیر سے اقدامات اٹھائے۔

Read Comments