Aaj Logo

شائع 13 جولائ 2023 03:39pm

ٹھٹہ میں آئل ٹینکر الٹ گیا، ڈرائیور سمیت دو افراد جاں بحق

ٹھٹہ میں آئل ٹینکر الٹنے کے باعث ٹینکر میں آگ لگنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

حادثہ گجو کے قریب پیش آیا جہاں آئل ٹینکر الٹنے کے باعث آگ کی لپیٹ میں آگیا جس کے نتیجے میں دو افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں آئل ٹینکر کا ڈرائیور اور کنڈیکٹر شامل ہے جب کہ انتظامیہ کی جانب سے سڑک کا ایک حصہ ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے۔

Read Comments