ہنگو: نریاب ڈیم میں نہاتے ہوئے 3 نوجوان ڈوب کر جاں بحق

لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا
شائع 14 جولائ 2023 02:30pm

ہنگو میں واقع نریاب ڈیم میں نہاتے ہوئے دو بچوں سمیت تین افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔

تھانہ دوآبہ کی حدود میں واقع نریاب ڈیم میں نہاتے ہوئے تین افراد ڈوب گئے جس کی اطلاع پر ریسکیو 1122 اور امدادی ٹیموں نے ڈیم سے تین لاشیں نکال لیں۔

جاں بحق افراد میں 12 سالہ یحیٰ، 13 سالہ حمزہ اور 36 سالہ حکیم شامل ہیں جن کا تعلق قریبی گاؤں چھنی بانڈہ سے بتایا جاتا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ہنگو فضل اکبر نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا جب کہ لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔

Read Comments