Aaj Logo

شائع 15 جولائ 2023 10:03am

اسکردو : گاڑی کھائی میں گرگئی، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی

اسکردو میں کوہستان کے مقام پر گاڑی کھائی میں گرنے سے قیمتی جانے ضائع ہوگئیں۔

گاڑی کھائی میں گرنے کی وجہ سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

حادثے کے بعد مقامی افراد بھی جمع ہوئے اور لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے میں مدد فراہم کی۔

Read Comments