Aaj Logo

شائع 15 جولائ 2023 11:16am

پی ٹی آئی کی سابق رکن اسمبلی نیلم حیات کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابق رکن پنجاب اسمبلی نیلم حیات ملک نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

ایک بیان میں سابق رکن اسمبلی نیلم حیات ملک نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہمیں لبرٹی چوک لاہور پر احتجاج کے لیے بلایا گیا تھا، ہم نے پی ٹی آئی لاہور کے صدر کو کہتے سنا کہ کور کمانڈر ہاؤس کی طرف جاؤ۔

نیلم حیات نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہوں اور توڑ پھوڑ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔

سابق رکن اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ فوج ہماری سرحدوں کی حفاظت کرتی ہے اور ہمارا مان ہے، فوج کی وجہ سے ہی ملک قائم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جناح ہاؤس میں جو نقصان اور توڑ پھوڑ ہوئی وہ نہیں ہونی چاہیے تھی، موجودہ حالات کے پیش نظر میں سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتی ہوں۔

Read Comments