دھابیجی: کراچی کو پانی فراہم کرنے والی لائن پھٹ گئی

لائن پھٹنے سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والے 7 پمپ بند ہوگئے
شائع 16 جولائ 2023 09:00am

دھا بیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والی 72 انچ قطر کی لائن پھٹ گئی۔

لائن پھٹنے سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والے سات پمپ بند ہوگئے۔

پمپ بند ہونے سے کراچی کو 7 کروڑ گیلن سے زائد پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

لائن سے پانی کے اخراج کی وجہ سے پورا علاقہ پانی سے بھر گیا۔

شہر قائد کے کچھ علاقوں میں پانی کی ویسے ہی قلت رہتی ہے تاہم لائن پھٹنے سے 7 کروڑ گیلن سے زائد پانی کی فراہمی معطل ہونے سے شہریوں کی مشکلات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

Read Comments