Aaj Logo

شائع 16 جولائ 2023 01:15pm

لاہور : حکومتی پابندی سے ہیلمٹ کے ریٹ آسمان پر

لاہور میں موٹر سائیکل سوار کے لئے ہیلمٹ پہننا ضروری قرار دیا گیا ہے جس کے بعد ہیلمٹ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا۔

ایک طرف چلان کا ڈر تو دوسری جانب ہیلمٹ مہنگے، شہری 300 والا ہیلمٹ 800 روپے میں خریدنے پر مجبور ہوگئے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی کا طوفان آگیا ہے۔ ایک وقت کی روٹی نہیں کھا سکتے ہیلمٹ کہاں سے خریدیں۔

دوسری طرف دوکاندار کہتے ہیں کہ ہم نے ریٹ میں رد و بدل خود سے نہیں کیا۔ پیچھے سے ہی ہیلمٹ مہنگا مل رہا ہے۔ جس کی وجہ سے مہنگا بیچنا پڑ رہا ہے۔ ہر گاہگ آکر بحث کرتا ہے ہم نے بھی مجبور ہو کر قیمتیں بڑھائی ہیں۔

شہری کہتے ہیں چلان اور ہیلمنٹ کے ریٹ نے غریب آدمی کو جکڑ رکھا ہے، عام ہیلمٹ 800 سے 1000 جبکہ امپورٹڈ ہیلمٹ 2000 سے 3000 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔

Read Comments