پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے کی والدہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق

حادثہ سکھر ملتان موٹروے ایم 5 اوچ شریف کے قریب پیش آیا
شائع 16 جولائ 2023 02:52pm

پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رکن پنجاب اسمبلی ممتاز چانگ کی والدہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئیں۔

حادثہ سکھر ملتان موٹروے ایم 5 اوچ شریف کے قریب پیش آیا۔

حادثے میں پی پی رہنما اور سابق ایم پی اے ممتاز چانگ کی والدہ جاں بحق اور بھائی زخمی ہوگیا۔

ابتدائی طور پر کہا جارہا ہے کہ حادثہ گاڑی کا ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا۔

ممتاز چانگ نے حال ہی میں حج کی سعادت حاصل کی ہے، ان کی والدہ اور بھائی انھیں حج کی مبارکباد دینے آرہے تھے۔

Read Comments