صوابی کے گاؤں میں 18 خاندانوں کو ایک ساتھ ملنے والا انوکھا خط، چوری کی پیشگی اطلاع

خاندانوں کو بینک اکاؤنٹس سے پیسے اور طلائی زیوات نکلوا کر گھروں میں رکھنے کی ہدایت
اپ ڈیٹ 17 جولائ 2023 08:24am

گاؤں ڈاگئی کے 18 خاندانوں کو دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے ہیں جن میں قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بینک اکاؤنٹس سے پیسے اور طلائی زیورات نکلوا کر گھروں میں رکھیں، تاکہ ہم انہیں چوری کر سکیں۔

صوابی میں نامعلوم بھتہ خور سرگرم ہیں اور گاؤں ڈاگئی کے 18 خاندانوں کو بیک وقت دھمکی آمیز خطوط ارسال کئے گئے ہیں۔

نامعلوم ملزمان کی جانب سے ایک خط نما دھمکی آمیز پرچی بھیجی گئی ہے جس میں ہدایت دی گئی ہے کہ تمام خاندان اپنے بینک اکاؤنٹس میں رکھی ہوئی رقم اور سونا گھر میں منتقل کریں، بصورت دیگر آپ کو جان سے مار دیا جائے گا۔

ملزمان نے گاؤں کے ہی ایک رہائشی کے گھر میں ہونے والی ڈکیتی کا ذکر کرتے ہوئے مبینہ طور پر اعتراف جرم کیا ہے کہ وہ چوری ملزمان نے ہی کی تھی۔

دوسری جانب متاثرہ خاندانوں نے پولیس کو درخواست دے دی ہےاور پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

قبائلی عمائدین کا کہناہے کہ ہم غیرت مند لوگ ہیں، دھمکی میں آنے والے نہیں ہیں۔

پولیس حکام نے بعد میں دعوی کیا کہ مذکورہ گروہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Read Comments