سرگودھا میں خاتون نے سڑک کے کنارے بچے کو جنم دے دیا

ریسکیو 1122 کے ایمرجنسی اسٹاف نے زچگی کا عمل مکمل کرایا
شائع 16 جولائ 2023 07:46pm

صحت کی ناکافی سہولیات کے باعث خاتون نے سڑک کنارے ہی بچے کو جنم دے دیا۔

سرگودھا میں دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں صحت کی ناکافی سہولیات کی وجہ سے خاتون نے سڑک کنارے بچے کو جنم دے دیا۔

خاتون کے اہل خانہ نے ریسکیو 1122کنٹرول روم کو کال کی، جس پر لیڈی ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن ایمبولینس کےذریعےموقع پرپہنچی، اور ایمرجنسی سٹاف نے زچگی کا پراسس مکمل کیا۔

بعد ازاں خاتون اور نومولود کو بحفاظت اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Read Comments