پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی قوم کے ساتھ مذاق ہے، سراج الحق

حکومت کی 15ماہ کی کارکردگی کوئی کارنامہ نہیں صرف ڈرامہ ہے، امیر جماعت اسلامی
شائع 16 جولائ 2023 11:14pm

امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی قوم کے ساتھ مذاق ہے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس وسائل کی کمی نہیں، ویژن کی کمی ہے، موجودہ اور سابقہ حکمران حالات کی خرابی کے ذمہ دار ہیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی قوم کے ساتھ مذاق ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ غریب طبقہ کیلیے قیامت سے کم نہیں، 15مہینوں میں حکومت کی کارکردگی کوئی کارنامہ نہیں صرف ڈرامہ ہے۔

Read Comments