اسلام آباد:دھرنامظاہرین کو 14روزہ ریمانڈ پرجیل بھیج دیا گیا

شائع 01 اپريل 2016 06:09am

اسلام آباد:اسلام آباد کی سول عدالت نے ڈی چوک دھرنے کے دوران توڑپھوڑمیں ملوث گرفتارڈیڑھ سوسے زائد مظاہرین کوچودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔پولیس نے توڑپھوڑمیں ملوث نہ ہونے پردوسوچالیس افراد کورہا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹس حیدرعلی شاہ، نصیرالدین اورعدنان جمالی نے ڈی چوک اسلام آباد میں دھرنے اورتوڑپھوڑمیں ملوث گرفتارڈیڑھ سو سے زائد مظاہرین کیخلاف مقدمے کی سماعت کی، ملزمان کوعدالت لایا گیا۔

پولیس حکام نے موقف اپنایا کہ ملزمان پرلگائی گئی دفعات ناقابل ضمانت ہیں۔پولیس نے استدعا کی کہ گرفتارملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیجا جائے۔عدالت نے پولیس کی استدعا منظورکرتے ہوئے ملزمان کوچودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔

دوران سماعت بخشی خانہ کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی،پولیس نے تین تھانوں سے دوسوچالیس گرفتارافراد کورہا کردیا ہے ،پولیس حکام کے مطابق رہا کئے گئے افراد کسی توڑپھوڑمیں ملوث نہیں تھے۔

Read Comments