Aaj Logo

اپ ڈیٹ 20 جولائ 2023 11:20pm

توہین الیکشن کمیشن کیس: عدالت نے فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ معطل کردیے

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی یقین دہانی پر ناقابل ضمانت وارنٹ معطل کردیے۔

توہین الیکشن کمیشن کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کی یقین دہانی پر ناقابل ضمانت وارنٹ معطل کئے جانے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سماعت کا 3 صفحات کا حکم نامہ جاری کیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فواد چوہدری 20 جولائی کو الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے فواد چوہدری کو الیکشن کمیشن کی کاروائی کی مصدقہ کاپی جمع کرانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

تحریری آرڈرکے مطابق ناقابل ضمانت وارنٹ معطلی کا اس عدالت کا آرڈر 20 جولائی کے بعد خود بخود غیرمؤثرہوجائے گا۔

عدالت عالیہ نے الیکشن کمیشن کو 26 جولائی کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

تحریری حکم نامے کے مطابق پٹشنر کے وکیل نے بتایا قابل ضمانت وارنٹ کی تعمیل ہی نہیں ہوئی پٹشنرکے وکیل کے مطابق ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کا آرڈر کالعدم قرار دیا جانا چاہیئے۔

الیکشن کمیشن نے عدم پیشی پر فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے تھے جبکہ فواد چوہدری نے قابل ضمانت وارنٹ پھر ناقابل ضمانت وارنٹ کے آرڈرز چیلنج کر رکھے ہیں۔

الیکشن کمیشن سے کوئی ذاتی مسئلہ نہیں، معافی قبول کی جائے: فواد چوہدری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں فواد چوہدری کو تحریری معافی نامہ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس پرسماعت کی۔

اس موقع پر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر یا الیکشن کمیشن سے کوئی ذاتی مسئلہ نہیں، اس وقت پارٹی کا ترجمان تھا۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ نے الیکشن کمیشن کی توہین کی، آپ کے چیئرمین نے میری اہلیہ سے متعلق غلط الفاظ کہے۔

اس پر فواد چوہدری نے کہا کہ معاملہ جانے دیں زبانی معافی مانگ چکا، بعد ازاں الیکشن کمیشن نے سابق وفاقی وزیر کو تحریری معافی نامہ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت یکم اگست تک ملتوی کردی۔

اس سے قبل جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 3 صفحات پر مشتمل توہین الیکشن کمیشن کیس کا تحریر حکمنامہ جاری کیا۔

عدالتی حکمانے کے مطابق فوادچوہدری کی یقین دہانی پرناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کئے، وکیل درخواست گزار نے بتایا قابل ضمانت وارنٹ کی تعمیل نہیں ہوئی۔

عدالت کا کہنا تھا کہ وارنٹ گرفتاری معطلی کا آرڈر 20 جولائی کے بعد ازخود غیر مؤثر ہو جائے گا، فواد چوہدری 20 جولائی کو الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوں اور الیکشن کمیشن کی کارروائی کی مصدقہ کاپی جمع کرائیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نےعدم پیشی پر فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے تھے۔

Read Comments