سی ٹی ڈی کی کارروائی، راولپنڈی میں آپریشن کے دوران 4 دہشتگرد گرفتار

گرفتار دہشتگرد شہر میں خطرناک منصوبہ بندی کر رہے تھے، سی ٹی ڈی حکام
شائع 20 جولائ 2023 11:20am

دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں جاری ہیں، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق راولپنڈی سے گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے جو شہر میں خطرناک منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، ڈیٹو نیٹرز، حفاظتی فیوز اور نقدی بھی برآمد کی گئی ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کی شناحت اجمل امین، فیروز، حامد بشیر اور اویس شاہ کے نام سے ہوئی ہے، گرفتار دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے۔

Read Comments