گریڈ 18 کی آفیسر قرۃ العین فاطمہ ترجمان الیکشن کمیشن کے عہدے سے برطرف

الیکشن کمیشن نے قرۃ العین فاطمہ کو وزارت انفارمیشن واپس بھجوادیا
اپ ڈیٹ 24 جولائ 2023 08:05pm

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گریڈ 18 کی آفیسر قرۃ العین فاطمہ کو ترجمان الیکشن کمیشن کے عہدے سے ہٹادیا۔

الیکشن کمیشن نے قرۃ العین فاطمہ کو وزارت انفارمیشن واپس بھجوادیا، قراۃ العین وزارت اطلاعات سے ڈیپوٹیشن پر الیکشن کمیشن آئی تھیں۔

الیکشن کمیشن نے ترجمان الیکشن کمیشن کو ہٹانے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن کمیشن کے نئے ترجمان کا اعلان جلد متوقع ہے۔

Read Comments