Aaj Logo

شائع 27 جولائ 2023 12:35pm

خراب موسم کے باعث شیڈول متاثر، ٹرینیں تاخیر کلا شکار

خراب موسم کے باعث کراچی سے لیٹ آنے والی ٹرینیں لاہور اور فیصل آباد سے کراچی کیلئے تاخیر سے روانہ ہوں گی۔

ریلوے ترجمان کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت کا شیڈول متاثر ہوا گیا ہے۔

لاہور سے کراچی جانے والی قراقرم ایکسپریس رات 8:30 بجے روانہ ہوگی۔

لاہور سے کراچی جانے والی بزنس ایکسپریس شام 6:30 بجے روانہ ہوگی۔

فیصل آباد سے کراچی جانے والی ملت ایکسپریس رات 9:15 پر روانہ ہوگی۔

ترجمان ریلوے کے مطابق باقی تمام ٹرینیں اپنے مقررہ اوقات کار کے مطابق رواں دواں ہیں۔

Read Comments