Aaj Logo

شائع 31 جولائ 2023 11:58pm

گجرات میں تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی، 3 افراد جاں بحق

نواحی گاؤں نور جمال میں تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی، حادثے میں تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

گجرات کے نواحی گاؤں نور جمال میں تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے، جب کہ زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک ہے۔

Read Comments