Aaj Logo

شائع 01 اگست 2023 02:19pm

ملک کی بدترین معاشی صورتحال اور 40 کروڑ کے قومی پرچم کی ’شاہ خرچی‘

یوم آزادی کے موقع پر لبرٹی چوک لاہور میں چالیس کروڑ کا جھنڈا لگانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران نے شہری عامر سکندر کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ نگراں حکومت نے یوم آزادی کے موقع پر 400 ملین کا جھنڈا لگانے کی منظوری دی ہے۔

شہری نے مؤقف اپنایا کہ ملک کی معاشی صورتحال بدترین ہے، سیلاب متاثرین کی ابھی تک مکمل بحالی نہیں ہوئی۔

درخواستگزار کا کہنا تھا کہ 400 ملین کا جھنڈا لگانا شاہ خرچی ہے، عدالت پنجاب حکومت کو ایسے اقدامات کرنے سے روکے۔

عدالت نے شہری کی بات سننے کے بعد پنجاب حکومت سے 4 اگست کو تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

Read Comments