Aaj Logo

شائع 02 اگست 2023 10:29am

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عدالت میں چیلنج

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔

اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں وفاقی حکومت اور اوگرا سمیت دیگر حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آ رہی ہے، لیکن پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔

دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کالعدم قرار دیا جائے۔

گزشتہ روز وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں 19 روپے 95 پیسے اضافہ کیا جارہا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 95 پیسے ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 90 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد نئی قیمت 273 روپے 40 پیسے ہوگئی ہے۔

Read Comments