Aaj Logo

شائع 04 اگست 2023 11:07am

انٹرا پارٹی الیکشن کیس، پی ٹی آئی وکیل اور عمران خان کے مؤقف میں تضاد

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت آٹھ اگست تک ملتوی کردی، دوران سماعت پی ٹی آئی وکیل اور پارٹی سربراہ عمران خان کے مؤقف میں تضاد سامنے آیا۔

تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ کی زیر صدارت پانچ رکنی کمیشن نے کی۔

پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر گوہر نے مزید دستاویزات جمع کرانے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ کیس کا ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا، پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات آئین میں ترمیم سے قبل کرائے گئے۔

ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے لکھا 8 جون 2022 کو ترمیم کی اور 10 جون 2022 کوانٹرا پارٹی انتخابات کروائے۔

چیف الیکشن کمشنر نے متعلقہ دستاویزات وکیل کو فراہم کرنے کی ہدایت کی تو بیر سٹر گوہر نے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کردی۔

چیف الیکشن کمیشن بولے میڈیا پر کہا جاتا تھا الیکشن کمیشن نوٹس دے ہم جواب دیںگے ہم نے تو پی ٹی آئی کی درخواست پرنوٹس کیا ، الیکشن کمیشن نے درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 8 اگست تک ملتوی کردی۔

Read Comments