Aaj Logo

اپ ڈیٹ 04 اگست 2023 04:15pm

پی ٹی آئی نے مزید 8 ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا

لاہور: پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کو ووٹ ڈالنے پر پی ٹی آئی نے 8 ارکان اسمبلی سندھ کو پارٹی سے نکال دیا۔

اپوزیشن لیڈرکو ووٹ ڈالنے پربلال غفار، کریم بخش گبول سمیت محمد علی عزیز، عمر عماری، رابعہ اظفر کو پارٹی سے برخاست کیا گیا۔

ان کے علاوہ پارٹی سے نکالے جانے والے 8 ارکان اسمبلی سندھ میں سچل آنند لکھوانی ، سید عمران علی شاہ اور سنجے گنگوانی شامل ہیں، تمام ارکان کی بنیادی رکنیت ختم کردی گئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ارکان اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا تاہم مقرر مدت میں تسلی بخش جواب نہ دینے پر بنیادی رکنیت ختم کی گئی۔

سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب کے دستخط سے برطرفی کے نوٹسز جاری کردیئے جب کہ تمام رہنماوں کو پارٹی کا نام اورعہدہ استعمال کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

Read Comments