جلاؤ گھیراؤ کیس: یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 روز کی توسیع

پولیس کو مقدمہ کا چالان جلد مکمل کر کے پیش کرنے کا حکم
شائع 04 اگست 2023 05:09pm

لاہور کی انسداد دشت گردی عدالت نے شیر پاؤ پل پر اداروں کے خلاف تقریر اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ 13 روز کی توسیع کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان کے روبرو ڈاکٹر یاسمین راشد کو تھانہ سرور روڈ کیس میں پیش کیا گیا۔

مزید پڑھیں: پولیس کی گاڑیاں جلانے کا کیس: یاسمین راشد کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمہ کا جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہو چکا ہے، عدالت جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کا حکم صادر کرے۔

عدالت نے پولیس کو مقدمہ کا چالان جلد مکمل کر کے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے، ڈاکٹر یاسمین راشد جوڈیشل ریمانڈ میں 17 اگست تک توسیع کر دی۔

مزید پڑھیں: جلاؤ گھیراؤ کیس: یاسمین راشد کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت خارج

یاد رہے کہ تھانہ سرور روڑ میں درج مقدمے میں ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر پر جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس درج ہے۔

Read Comments