Aaj Logo

شائع 04 اگست 2023 08:38pm

سندھ اسمبلی نے 3 سرکاری ترمیمی بل منظور کرلیے

سندھ اسمبلی نے 3 سرکاری ترمیمی بل منظور کرلیے، اسپیکر آغا سراج درانی نے وزراؤں کو ایوان میں حاضر رہنے کی وارننگ دے دی۔

سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر آغا سراج درانی کی زیرصدارت 2 گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا۔ ممبران کی غیر موجودگی میں وقفہ سوالات نہ ہوسکے

جماعت اسلامی کے رکن عبدالرشید نے لیاری جنرل اسپتال اور شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کی قلت پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیے۔

وزیربلدیات کی عدم موجودگی میں اسپیکر سندھ اسمبلی نے وزراء کو ایوان میں حاضر رہنے کی وارننگ دی، جس کے بعد وزیر بلدیات نے توجہ دلائو نوٹس کا جواب دیا۔

اجلاس میں وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے صوبائی موٹر گاڑیوں اور سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے قائمہ کمیٹی سے منظور شدہ ترامیمی بل ایوان میں پیش کیے جو متفقہ طور پرمنظور کرلیے گئے۔

سندھ اسمبلی نے سندھ امیونائیزیشن اینڈ ایپڈیمکس بل بھی منظور کرلیا، پارلیمانی سیکریٹری قاسم سراج سومرو نے یہ بل ایوان میں پیش کیا۔

اسپیکر آغا سراج درانی نے سندھ اسمبلی کا اجلاس پیر صبح 11 بجے تک ملتوی کردیا۔

Read Comments