Aaj Logo

شائع 05 اگست 2023 08:37am

پڈعیدن کے قریب علامہ اقبال ایکسپریس کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

کراچی سے سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کی دو بوگیاں رات گئے پڈعیدن کے قریب پٹری سے اتر گئیں۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ علامہ اقبال ایکسپریس کراچی سے سیالکوٹ جا رہی تھی، اس دوران بوگیاں پڈعیدن کے قریب ٹرین کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

حکام کے مطابق حادثے کے بعد اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی جب کہ حادثے میں کوئی جانی نقصان بھی نہیں ہوا ہے۔

ریلوے حکام کا بتانا ہے کہ ریلیف ٹرین حادثے کی جگہ پہنچ گئی اور متاثرہ ٹرین کی پچھلی بوگیوں کو پڈعیدن ریلوے اسٹیشن پہنچادیا گیا۔

حکام کے مطابق ڈی ریل ہونے والی بوگیوں کو ٹریک سے ہٹایا جا رہا ہے، ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹریک کو جلد بحال کردیا جائے گا۔

Read Comments