Aaj Logo

شائع 08 اگست 2023 12:44am

کراچی : کورنگی میں گورنمنٹ اسکول میں ٹیم ٹارگٹ کا اسٹنگ آپریشن

کراچی میں کورنگی پانچ نمبر میں واقع گورنمنٹ اسکول نمبردو میں ٹیم ٹارگٹ کا اسٹنگ آپریشن ہوا۔ طلبہ سے ایڈمیشن فارم کے نام پر پانچ سو روپے لیے جارہےتھے۔ جس میں دو اسکول ٹیچرز ملوث تھیں جن کی خفیہ وڈیو ٹیم ٹارگٹ نے بنائی۔

ٹیم ٹارگٹ نے ڈائریکٹرایجوکیشن کراچی یار محمد کے ساتھ اسکول پر چھاپہ مارا- بچوں سے فارم فیس لینے والے اساتذہ اور پرنسپل کی ڈائریکٹر ایجوکیشن کراچی یار محمد نے خوب سرزنش کی۔

ڈائریکٹر ایجوکیشن نے جب حکومت کی جانب سے دیئے گئے بجٹ کے پیسوں کا حساب مانگا تو وہ بھی نابینہ اسکول کورنگی نمبر پانچ کے پرنسپل عرفان الہیٰ دینے سے قاصر رہے۔

اسکول کے عملے اور مزید اساتذہ نے الزام عائد کیا کہ یہ لوگ کرپشن میں ملوث ہیں اور دوران پیپر انہوں نے تیس سے بتیس لاکھ روپے چیٹنگ کرنے کے لیے ہیں۔

والدین اور بچوں نے بھی بتایا کہ ایڈمیشن ہو یا انرولمنٹ سب کے پانچ سو روپے فکس ریٹ ہیں اور اس کے علاوہ حاضری کے بھی پانچ سو روپے لیے جاتے تھے۔

طلبہ تو طلبہ یہاں پر ٹیچرز سے بھی چھٹی کے نام پر پیسے لیے جاتے تھے جس کی شکایت وہ کرچکی تھیں جس کا جائزہ ڈائریکٹر ایجوکیشن کراچی یار محمد صاحب نے لیا۔

کرپشن کرنے کی بنا پر ڈائریکٹر ایجوکیشن کراچی نے پرنسپل عرفان الہیٰ کو عہدے سے فارغ کر کے اسکول چھوڑنے کا حکم دیا اور فارم کی رشوت لینے والی خواتین ٹیچر شہانہ اور کلرک عظمت نساء کو بھی معطل کردیا۔

Read Comments