Aaj Logo

شائع 08 اگست 2023 03:01pm

تھانے میں رکھی موٹرسائیکلیں فروخت کرنے والا اہلکار گرفتار

سی آئی اے نے تھانے میں رکھی موٹرسائیکلیں فروخت کرنے والے اے وی ایل ایس اہلکاروں میں سے ایک کو گرفتار کرلیا، ملزمان فی موٹر سائیکل 7 ہزار روپے میں کباڑیے کو بیچتے تھے۔

سی آئی اے نے لاہور کے تھانے میں رکھی موٹرسائیکلیں فروخت کرنے والے اہلکار کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار ہونے والے ملزم کا نام طیب ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزمان نے تھانے سے رکھی موٹرسائیکلیں وئرہاؤس میں جمع کروانے کی بجائے کباڑئیے کو بیچ دیں۔

ترجمان نے بتایا کہ اہلکار طیب دیگر ماتحت افسران اور اہلکاروں کے ساتھ مل کر فی موٹر سائیکل 7 ہزار میں فروخت کرتا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی آئی اے نے ناکارہ موٹر سائیکلز برآمد کر لی ہیں، اور اہلکار طیب کو گرفتار کرکے انکوائری شروع کر دی ہے، ملوث اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

Read Comments