Aaj Logo

شائع 10 اگست 2023 09:38am

پرائیویٹ میڈیکل کالجز کا اسٹڈی پروگرام کے دوران فیس میں اضافہ غیر قانونی قرار

لاہور ہائی کورٹ نے پرائیویٹ میڈیکل کالجز کا اسٹڈی پروگرام کے دوران فیس میں اضافہ غیر قانونی قرار دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے کے جسٹس شاہد جمیل نے ایک ہی نوعیت کی مختلف درخواستوں پر فیصلہ جاری کردیا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق دوران تعلیم ٹیوشن فیس و دیگر چارجز میں اضافہ غیر قانونی ہے، پی ایم ڈی سی داخلے کے وقت بتائی گئی ٹیوشن فیس ہی وصول کریں۔

فیصلے میں کہا گیا کہ رپورٹ 45 دن میں ڈپٹی رجسٹرار کے روبرو جمع کرائی جائے، البتہ بنیادی حقوق سے متعلق کئی اہم فیصلے شہریوں کو سمجھ نہیں آتے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی : کورنگی میں گورنمنٹ اسکول میں ٹیم ٹارگٹ کا اسٹنگآپریشن

لاہور میں سرکاری اسکول کی عمارت اچانکمنہدم

تعلیم کا جنون، سعودی خاتون 110 کی عمر میں لکھنا پڑھنا سیکھنےلگیں

بڑھتی مہنگائی سے بچوں کی تعلیم کے ساتھ ان کا جیب خرچ بھیمتاثر

عدالت نے کہا کہ عدالتی فیصلوں کےاردومیں ترجمے کے لئے تجاویز چیف جسٹس کو بھجوائی جائے، فیصلےکا اردو ترجمہ تحریر کرنے والے جج کی اجازت سے کیا جائے، زبان کا یہ مسئلہ آئین میں دیئے گئے معلومات کے حصول کےحق میں رکاوٹ ہے۔

Read Comments