پشاور: ڈیوٹی پر جانیوالا پولیس کانسٹیبل ملزمان کی فائرنگ سے شہید

پولیس کی فائرنگ سے ایک ملزم بھی ہلاک
شائع 10 اگست 2023 10:55am

پشاور کے علاقے تھانہ بھانہ ماڑی میں ڈیوٹی پر جانے والا پولیس کانسٹیبل ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ بھانہ ماڑی میں تعینات کانسٹیبل سرور اپنے ساتھی کے ہمراہ ڈیوٹی کیلئے جارہا تھا کہ راستے میں لوٹ مار کی واردات کی اطلاع ملنے پر ملزمان کا تعاقب کیا اور اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

فائرنگ سے کانسٹیبل سرور شہید، جبکہ فائرنگ سے ایک ملزم بھی ہلاک ہوگیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کرعلاقہ کو گھیرے میں لے لیا۔

دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس کی بھاری نفری نےعلاقہ میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

Read Comments