Aaj Logo

شائع 12 اگست 2023 02:13pm

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ ضبطگی کیس: الیکشن کمیشن نےحکم نامہ جاری کردیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ممنوعہ فنڈنگ ضبطگی کیس کا الیکشن کمیشن نے حکم نامہ جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کے جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کو انصاف کے تقاضے کے تحت تفصیلی جواب جمع کرانے کی اجازت دی جاتی ہے۔ پی ٹی آئی 50 ہزار روپے الیکشن کمیشن ڈپٹی ڈائریکٹر لا کے دفتر میں جمع کرائیں۔

جاری حکم نامے کے مطابق یہ رقم یتیم خانے کو دے دی جائے گی اور پی ٹی آئی 22 اگست کو شو کاز نوٹس کا حتمی جواب جمع کرائے۔

حکم نامے میں کہا کہ حتمی جواب جمع نہ کرانے کی صورت میں الیکشن کمیشن کیس کو نمٹانے دے گا۔

الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ الیکشن کمیشن دستیاب ریکارڈ کی بنیاد پر حتمی فیصلہ جاری کر دے گا۔

مزید کہا کہ جوابدہ کیس کو طوالت دینے تاخیری حربے استعمال کر رہا ہے۔ حکم نامہ چیف الیکشن کمشنر کے دستخط سے جاری کیا گیا ہے۔

Read Comments