Aaj Logo

شائع 13 اگست 2023 09:11am

سعودی عرب: پاکستانی سفارتخانہ میں جشن آزادی کی تقریب، سینکڑوں افراد کی شرکت

سعودی عرب میں سفارت خانہ پاکستان میں جشن آزادی کا میگا ایونٹ منعقد کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کے سینکڑوں افراد نے شرکت کرکے جشن آزادی کو بھرپور انداز سے منایا اور وطن سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں سفارت خانہ پاکستان اور وی آئی پی پروڈکشن کے باہمی اشتراک سے جشن آزادی کی بڑی تقریب میں سینکڑوں کی تعداد میں پاکستانی مردوخواتین نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب میں گاڑیوں کی چوری کے الزام میں 13 پاکستانی شہری گرفتار

اس موقع پر مقامی گلوکاروں نے ملی نغمے پیش کیے جس پر شرکاء نے سبز ہلالی پرچم لہراتے ہوئے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

مزید پڑھیں: کراچی کے پرچم ساز نے 20 سال بعد دوبارہ طویل ترین قومی پرچم تیارکرلیا

وی آئی پی ایونٹ کے ڈائریکٹرعمیر شیخ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہیں جنہوں نے ہمیشہ قومی تہواروں میں شرکت کرکے انہیں یادگار بنایا ہے۔

مزید پڑھیں: یوم آزادی پر40 کروڑ کے جھنڈے کیخلاف درخواست خارج

سفیر پاکستان احمد فاروق کا کہنا تھا کہ پاکستان ہماری پہچان اور شناخت ہے بیرون ممالک مقیم پاکستانی ملکی سفیر ہیں انہیں چاہئے کہ وہ پاکستان کے مثبت چہرے کو اجاگر کریں اور ملکی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں۔

احمد فاروق نے مزید کہا کہ جشن آزادی کی تقریب میں ثقافتی اسٹالز سمیت دیگر سرگرمیاں بھی شامل تھیں جن سے شرکاء خوب محظوظ ہوئے۔

Read Comments