ٹانک میں 5 روز سے لاپتہ مقامی کرکٹر کی لاش جنگل سے برآمد

کرکٹر پانچ روز قبل اپنے گھر سے نکلا پھر واپس نہ آیا، پولیس
شائع 13 اگست 2023 09:43am

خیبرپختونخوا میں ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن کے ایک ضلع ٹانک کےعلاقے جیوس میں پانچ روز سے لاپتہ مقامی کرکٹر کی لاش جنگل سے برآمد کرلی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق تھانہ گومل کے حدود جیوس جنگل میں پولیس کو لاش ملی جس کی شناخت 26 سالہ مقامی نوجوان کرکٹر عثمان محسود کے نام سے ہوئی، جس کا تعلق جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ سے ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پانچ روز قبل عثمان اپنے گھر جیوس مرغی کالونی سے کسی کے ٹیلی فون پر نکلا اور پھر گھر واپس نہ آیا جس کی تلاش جاری تھی۔

پولیس نے مزید کہا کہ آج لاش برآمد کرلی گئی ہے جس کو پولیس نے طویل میں لے کر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا۔

ڈی پی او ٹانک وقاراحمد نے آج نیوز کو بتایا کہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Read Comments