Aaj Logo

شائع 15 اگست 2023 05:34pm

سابق وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ اور کابینہ ارکان سے سرکاری گاڑیاں واپس لینے کا حکم

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سابق وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ اور کابینہ ارکان سے سرکاری گاڑیاں واپس لینے کا حکم جاری کردیا۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے نگراں حکومتوں کو مراسلہ ارسال کردیا جس میں الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ اور کابینہ ارکان سے سرکاری گاڑیاں واپس لینے کا حکم جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن نے وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ، کابینہ ارکان، مشیران اور ممبران اسمبلی کو سرکاری رہائش گاہیں خالی کرنے کی ہدایت بھی کردی۔

مزید پڑھیں

شہبازشریف نے وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا، اپنا ذاتی سامان لےگئے

چھیاسی سرکاری گاڑیوں والا امیر ترین، اور ڈیڑھ لاکھ سرکاری گاڑیوں والاکشکول بردار پاکستان

وزیراعظم کا مزید مہنگائی کا اشارہ، سرکاری مراعات ختم کرنے کااعلان

خط میں لکھا گیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی نگران حکومتیں قانون کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر معاملات چلائیں، نگراں حکومتیں الیکشن میں دباؤ اور خلل ڈالنے کی کوشش نہ کریں۔

الیکشن کمیشن نے نگراں وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ اور کابینہ ارکان کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی، سندھ اور بلوچستان اسمبلیاں تحلیل ہوچکی ہیں، اسمبلی تحلیل کے بعد الیکشن کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، صاف شفاف اور بروقت انتخابات کو یقینی بنانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، الیکشن کے انعقاد سے متعلق الیکشن کمیشن نے ائینی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

خط میں واضح کیا گیا ہے کہ الیکشن کے انعقاد کے لیے بہترین ماحول فراہم کیا جائے، ہر سیاسی پارٹی کو لیول پلینگ فیلڈ دی جائے، نگراں حکومتیں صاف شفاف انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی معاونت یقینی بنائے، الیکشن کمیشن کی پیشگی اجازت کے بغیر تقرر و تبادلہ نہ کیے جائیں۔

الیکشن کمیشن نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر ہر قسم کی ترقیاتی سکیموں پر پابندی عائد کردی۔

الیکشن کمیشن نے اداروں میں بھرتی ہونے والے سیاسی شخصیات کی ملازمت ختم کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

Read Comments