لاہورہائیکورٹ کا 19 بچوں سمیت 26 بھٹہ مزدوروں کو رہا کرنے کا حکم

مزدوروں کو بھٹہ مالک کی قید سے بازیاب کرایا گیا تھا
شائع 16 اگست 2023 11:50am

لاہورہائیکورٹ نے 19 بچوں سمیت 26 بھٹہ مزدوروں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالتی حکم پر بیلف نے بھٹہ مزدوروں کو بازیاب کراکے پیش کیا گیا تھا۔

جسٹس شکیل احمد نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے بھٹہ مزدوروں کی رہائی کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ رہائی پانے والے مزدوروں کوچھانگا مانگا کے بھٹہ مالک کی قید سے بازیاب کرایا گیا تھا۔

Read Comments