پی آئی اے ملازمین کا نجکاری کیخلاف احتجاج، تمام بکنگ دفاتربند کیے جائینگے

احتجاج کے دوران ٹکٹس جاری نہیں کی جائیں گی
شائع 17 اگست 2023 03:06pm

پی آئی اے کے ملازمین کی نجکاری کے خلاف ہڑتال کی کال دی ہے جس کے پیش نظر ملک بھر کے تمام بکنگ دفاتر بند کیے جائیں گے۔

پی آئی اے کے تمام بکنگ آفسز میں آج علامتی ہڑتال کی جائے گی۔

سیکرٹری جنرل سی بی اے رانا کاشف نے کہا کہ ملک بھر کے بکنگ دفاتر 2 گھنٹے کیلئے بند ہوں گے۔

رانا کاشف نے کہا کہ بکنگ دفاتر سہ پہر3 سے 5 بجے تک بند رکھیں جائیں گے، احتجاج کے دوران ٹکٹس جاری نہیں کی جائیں گی۔

Read Comments