لاہور: ایلیٹ فورس کی وردی میں 3 افراد سے جدید اسلحہ، سیکڑوں گولیاں برآمد

پولیس نے کالے ڈالے میں سوار تینوں مشکوک افراد کو گرفتارکرلیا
شائع 19 اگست 2023 10:47am

لاہور کے علاقے ڈیفنس سے پولیس نے ایلیٹ فورس کی یونیفارم میں ملبوس تین مشکوک افراد کو گرفتارکرلیا ۔

پولیس کے مطابق مشکوک افراد کی شناخت صدام ، شوکت اوررمضان کے نام سے ہوئی ہے۔

تینوں سے تین آٹومیٹک رائفلیں اور سیکڑوں گولیاں بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں افراد کالے ڈالے میں سوار تھے۔

تینوں کے خلاف تھانہ ڈیفنس اے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، پولیس ملزمان سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔

Read Comments