Aaj Logo

اپ ڈیٹ 20 اگست 2023 01:54pm

کراچی : پیپلزپارٹی کا ایک اور مقامی عہدیدار قتل

بلدیہ ٹاون عابد آباد میں پیپلزپارٹی کے عہدیدار شوکت حماد بلوچ کو قتل کردیا گیا، مقتول کو گھر کے باہر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔

کراچی میں مبینہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں اتحاد ٹاؤن عابد آباد میں پیپلزپارٹی کے عہدیدار کو قتل کردیا گیا۔

مقتول شوکت حماد بلوچ کو دو نامعلوم ملزمان نے گھر کے باہر گولیاں ماری گئیں، جہاں موقع پر ہی وہ دم توڑ گئے۔

دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ مقبول باقر نے بلدیہ ٹاؤن میں سیاسی عہدیدار کے قتل کا نوٹسلیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی ذمہ داری ہے، شہر میں موبائل اسنیچنگ اور دیگر وارداتوں کو کنٹرول کریں، اور شوکت حماد کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔

Read Comments