پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے راجہ اظہر گرفتار

راجہ اظہرکی گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں، خرم شیر زمان کا بیان
شائع 21 اگست 2023 08:32am

پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے راجہ اظہر کو کراچی کے علاقے صدر سے گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق راجہ اظہر اپنی گاڑی میں سوار تھے اور ایک مقامی ہوٹل پر روکے تو تھانہ صدر ایس ایچ او نے انہیں ہوٹل سے گرفتار کرلیا۔

صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان نے راجہ اظہر کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا راجہ اظہر کو پولیس نے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

Read Comments