Aaj Logo

شائع 21 اگست 2023 06:00pm

نگراں وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کابینہ کے پہلے اجلاس میں اہم فیصلے

نگراں وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ریٹائرڈ) مقبول باقر کی صدارت میں کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کچے سے ڈاکوؤں کا خاتمے کرنے کے ساتھ، پانی کے منصوبے کے فور پراجیکٹ پر کام تیز کرنے اور منشیات کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

کابینہ اجلاس کے موقع پر نگراں وزیراعلیٰ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا کہ صوبے میں سیلاب کے بعد غربت میں اضافہ ہوا، غربت کے خاتمے کیلئے جو کرسکتے ہیں کریں گے۔

جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کا کہنا تھا کہ حکومت کے اقدامات بہتر ہونے چاہئیں تاکہ لوگ اعتبار کریں، ہمیں امن وامان کے مسئلے کا سامنا ہے، اسے بہتر کرنا ہے جبکہ جو ترقیاتی کام جاری ہیں اُن کو وقت پر مکمل کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ ہمیں الیکشن کمیشن کے ساتھ بھرپور تعاون کرنا ہے، کوئی غیر ضروری دباؤ ڈالے تو میں اپنے وزراء کے ساتھ ہوں۔

یہ بھی پڑھیں :

کراچی کے 9 ترقیاتی منصوبوں کے لئے 45 ارب 50 کروڑ روپےمختص

معاشی بحران کے باوجود ترقیاتی منصوبوں کیلئے129 ارب روپے جاری

ڈاکوؤں کے ٹھکانے پولیس نے سنبھال لیے

اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ مذہبی ہم آہنگی کے لیے کام کرنا ہوگا، شہر میں اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کے لیے اقدامات کرنے کے ساتھ ٹریفک کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

Read Comments