Aaj Logo

شائع 21 اگست 2023 06:11pm

جونیئر رفعت مختار آئی جی سندھ بن گئے، 6 سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت نہیں کی

جونیئر افسر کی بطور آئی جی تعیناتی کے معاملے پر اعلیٰ پولیس حکام نے تحفظات کا اظہارکردیا۔ آئی جی سندھ رفعت مختار کی زیرصدارت پہلے اجلاس میں سندھ کے 6 سینئر ایڈیشنل آئی جیز شریک نہ ہوئے۔

گریڈ 21 کے افسر کو آئی جی سندھ مقرر کرنے کا معاملے پر آئی جی سندھ رفعت مختار کی زیر صدارت پہلا اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ سے زیادہ سینئر 6 افسران اجلاس میں شریک نہ ہوئے، شرکت نہ کرنے والوں جاوید اوڈھو، عمران یعقوب، منیر شیخ، مظفر شیخ اور دیگر شامل ہیں۔

مزید پڑھیں

غلام نبی میمن تبدیل، رفعت مختار نئے آئی جی سندھتعینات

سندھ کے نقلی ایس ایس پی نے پولیس کی دوڑیں لگوادیں

کراچی کے 100 سے زائد تھانوں میں اصلاحات کا فیصلہ کرلیاگیا

ذرائع کے مطابق نئے آئی جی سندھ رفعت مختار 24 ویں کامن سے ہے جبکہ دیگر افسران 23، 22 اور 19 ویں کامن سے ہیں۔

رفعت مختارسندھ میں گریڈ21 کے تمام 7 افسران سے جونیئر ہیں، رفعت مختار کا تعلق پولیس سروس کے 24ویں کامن سے ہے۔

خادم حسین رند بلوچ نئے آئی جی رفعت مختار کے گروپ سے ہیں، خادم حسین رند بلوچ بھی رفعت مختار سے ایک نمبر اوپر ہیں۔

عمر یعقوب اور مظفر شیخ 19 ویں کامن سے ہیں جبکہ فرحت جونیجو 21 ویں کامن، جاویدعالم اوڈھو 22 ویں کامن جبکہ ایڈیشنل آئی جی منیر شیخ 23 ویں کامن سے ہیں۔

اس کے علاوہ ایڈیشنل آئی جی قادر قیوم بھی رفعت مختار سے سینئر افسر ہیں۔

Read Comments