Aaj Logo

شائع 21 اگست 2023 11:04pm

سول نا فرمانی تحریک کا خدشہ، وزیراعظم آزادکشمیر نے بجلی کے بلوں میں اضافہ روک دیا

وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے بجلی کے بلوں میں اضافے پر عملدرآمد روک دیا۔ آزاد کشمیر میں عوام کی جانب سے سول نا فرمانی کی تحریک شروع کیے جانے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

آزاد کشمیر میں بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف شہری سراپا احتجاج ہیں۔ عوام کی جانب سے بلوں کو جلانے اور سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے کے اعلان کے بعد وزیر اعظم چوہدری انوار الحق حرکت میں آگئے۔

وزیراعظم نے بجلی کے بلوں میں اضافے پر عملدرآمد روک کر سینئر وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار نور کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کردی۔

یہ بھی پڑھیں :

کشمیر میں آزادی کی تحریک آئندہ نسلوں کیلئے ہے: مشعال ملک

آزاد کشمیر کا بجٹ پیش، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں و مراعات میں 15 فیصد اضافہ

آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی چار دھڑوں میں تقسیم ہونے کی تصدیق

حکومتی وزراء میاں عبد الوحید، عبدالماجد خان، سردار فہیم ربانی، چیف سیکرٹری، سیکرٹری برقیات اور سیکرٹری مالیات پر مشتمل کمیٹی 15 دنوں کے اندر اپنی سفارشات کابینہ میں پیش کرے گی۔

Read Comments