ریلویز پولیس کی کارروائی، مسافروں کی جیب تراشنے والا نوسرباز گرفتار

ملزم نے مسافرکی جیب کاٹ کر پرس اورسونے کا لاکٹ چوری کرلیا تھا
شائع 25 اگست 2023 11:42am

ریلویز پولیس نے فیصل آباد اسٹیشن پر کارروائی کرتے ہوئے مسافروں کی جیب تراشنے والے نوسرباز کو گرفتار کر لیا ہے۔

ملزم نے مسافرکی جیب کاٹ کر پرس اورسونے کا لاکٹ چوری کرلیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر کے شور مچانے پر پلیٹ فارم نمبر 1 سے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ملزم کےخلاف تھانہ ریلویز پولیس فیصل آبادمیں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Read Comments