لاہور، 18 سالہ نوجوان کو مبینہ طور پر زندہ جلانے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا

واقعے کا مقدمہ فیصل ٹاؤن تھانہ میں حیدر کے اغوا کا مقدمہ درج ہوا تھا
شائع 25 اگست 2023 12:30pm

لاہورکے علاقے مانگا منڈی میں نوجوان کو زندہ جلانے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول حیدرعلی آن لائن سامان فروخت کرتا تھا اس دوران ایک خاتون سے اس کی دوستی ہوگئی تھی۔

پولیس کے مطابق خاتون نے حیدر کو گھربلایا اور اس دوران عورت کا خاوند گھرپہنچ گیا، تو اس نے بھائی سے مل کر حیدر کواغوا کیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان مقتول کو شامکے بھٹیاں لے گئے اور زندہ جلا دیا۔

واقعے کا مقدمہ فیصل ٹاؤن تھانہ میں حیدر کے اغوا کا مقدمہ درج ہوا تھا پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

Read Comments