Aaj Logo

شائع 25 اگست 2023 12:44pm

خیرپور: 7 سالہ بچی کی مبینہ زیادتی کے بعد حالت تشویشناک، ملزم فرار

خیبرپور میں 7 سالہ معصوم بچی کو جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد متاثرہ بچی کی حالت غیر ہوگئی۔

کوٹ ڈیجی کے تھانہ کنب کی حدود میں 7 سالہ بچی کو اغواء کے بعد ساتھ جنسی زیادتی کا پیش آیا، واقعے کے بعد متاثرہ بچی کی حالت غیر ہو گئی جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

متاثرہ بچی کے چلانے پر شہری نے ملزم کو پکڑنے کی کوشش کی مگر ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔

اس ضمن میں پولیس نے بتایا کہ متاثرہ بچی کو علاج کے لئے میڈیکل لیٹر جاری کر دیا گیا ہے، جب کہ جلد ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

دوسری جانب متاثرہ بچی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھ بہت بڑا ظلم ہوا ہے، ملزم کے بااثر ہونے کی وجہ سے پولیس نے تاحال ہماری کوئی مدد نہیں کی۔

Read Comments