وزیر صحت کی بیوی کی کمپنی کو دھچکا، دوا میڈیکل اسٹورز سے واپس

دوا کا استعمال مریضوں کے لیے جان لیوا ہوسکتا ہے، چیف ڈرگ کنٹرولر
اپ ڈیٹ 26 اگست 2023 01:33pm

چیف ڈرگ کنٹرولر نے نگراں وزیر صحت پنجاب ڈاکٹرجاوید اکرم کی اہلیہ کی فارماسوٹیکل کمپنی سے تیار ہونے والی ایک دوا کا استعمال فوری روکنے کا حکم دے دیا۔ یہ دوا میڈیکل اسٹورز سے واپس منگوا لی گئی ہے۔

چیف ڈرگ کنٹرولر پنجاب نے کہا کہ دوائی کا استعمال مریضوں کے لیے جان لیوا ہوسکتا ہے، ریسوٹن دوا کا اسٹاک واپس منگوالیا۔

ڈاکٹرجاوید اکرم کی اہلیہ کی کمپنی کی دوائی کا استعمال فوری روکنے کا حکم دیتے ہوئے چیف ڈرگ کنٹرولر نے کہا کہ نجی کمپنی کی دوائی ملاوٹ شدہ اورغیرمعیاری نکلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام فارمیسز، میڈیکل اسٹور اسٹاک کی فروخت فوری روک دے اور ٹیبلٹ روسوٹن فوری طور پر واپس بھجوائی جائے۔

چیف ڈرگ کنٹرولر پنجاب نے کہا کہ ڈرگ انسپکٹر فوری طور پر دوائی کا اسٹاک واپس منگوائے اور دوائی کا استعمال الرجی کے امراض کے لیے کیا جاتا ہے۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹرجاوید اکرم کا کہنا ہے کہ کمپنی میری فیملی کی ہے، دوائی میں پیراسٹیامول کے چند ٹریسز پائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک بھی ادویات کا اسٹاک واپس منگوایا جاتا ہے، ادویات کا اسٹاک واپس منگوالینا اچھا عمل ہے۔

Read Comments