Aaj Logo

شائع 29 اگست 2023 01:09pm

بورے والا : تیز رفتار مسافر وین درخت سے ٹکرا گئی، دو افراد جاں بحق

بورے والا میں تیز رفتار مسافر وین کے درخت سے ٹکرانے کے باعث خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

چچہ وطنی روڈ پر تیز رفتار مسافر وین درخت سے ٹکرائی، حادثے میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جب کہ 13 زخمی ہوئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Read Comments