Aaj Logo

شائع 30 اگست 2023 08:49am

سعودی عرب: نبی کریم ﷺ کی ہجرت کے واقعات پر مبنی پہلی منفرد نمائش کا آغاز

سعودی عرب میں پیغمبر اسلام ص کی ہجرت کے واقعات پر مبنی پہلی منفرد نمائش کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کو دیکھنے کے لئے سعودی اور دیگر غیر ملکیوں کی بڑی تعداد پہنچ رہی ہے۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں شاہ عبدالعزیز سینٹر فار ورلڈ کلچر اثرا کے تعاون سے نیشنل میوزیم میں اپنی نوعیت کی پہلی نمائش کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ہجرت کے اہم تاریخی واقعات کو مختلف ماڈلز اور تھری ڈی اسکرینوں کی مدد سے اجاگر کیا گیا ہے۔

ہجرت مدینہ وہ ہجرت تھی جس نے تاریخ کا دہارا بدل کر رکھ دیا اور اسلامی ریاست کی بنیاد رکھی، اسی اہم واقعے کے بعد سے ہجری تقویم کا آغاز ہوا۔

نمائش میں ان نمونوں کے بارے میں سب سے اہم دستیاب معلومات کا احاطہ کیا گیا ہے، جو عمومی طور پر اسلامی تہذیب کی فراوانی اور خاص طور پر پیغمبر اسلام (ص) کے ورثے کے تنوع کی عکاسی کرتی ہے۔

نمائش میں ہجرت مدینہ کے قدیم راستوں کی نشاندہی سمیت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نعلین مبارک کے پہلے عکس اور نعلین کے ماڈل کو بھی رکھا گیا ہے، اس کے علاوہ عرب کی قدیم تہذیب کو بھی اجاگر کیا گیا ہے نمائش 30 دسمبر تک جاری رہے گی۔

Read Comments